• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی، سپریم کورٹ بار کا خیرمقدم

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ بار نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ۔ جاری بیان کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے لارجر بینچ کی تشکیل کو سراہتے ہیں۔ بیان میں کہاگیاکہ خاتون جج کا نام لے کر تضحیک عدالتی وقار کے خلاف ہے،خاتون جج کیخلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی،وکلا برادری عدلیہ کی تضحیک برداشت نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ بار نے کہاکہ عمران خان کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینا اچھا فیصلہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید