• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران و دیگر رہنماؤں کی سکیورٹی کے انتظامات کرینگے‘ پرویز الٰہی

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف پر ہونے والی انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت ہر طرح سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی سکیورٹی کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کسی صورت گرفتاری نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید