لاہور(خصوصی رپورٹر)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا ٹویٹر پر صرف ایک اکاؤنٹ ہے۔اس کے علاوہ کوئی اور اکاؤنٹ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا جعلی اکاؤنٹ چلانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے جعلی اکاؤنٹ سے بے بنیاد اورمن گھڑت خبریں پھیلانے کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔اس ضمن میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو باقاعدہ درخواست دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹویٹر انتظامیہ کو بھی اس ضمن میں آگاہ کیا جارہا ہے ۔یہ ٹویٹر کا جعلی اکاؤنٹ ہے اورمیں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے ناطے اس کی پر زور تردید کرتا ہوں۔