پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کا چوتھا سالانہ جنرل باڈی اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں آئندہ چار سالہ مدت کے لئے گورننگ بورڈ ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق رخسانہ راجپوت صدر، محمد ذیشان جنرل سیکرٹری ، عمران آرائیں نائب صدر ، وسیم الدین فنانس سیکریٹری ، اشتیاق حسین ڈپٹی سیکرٹری، ساجد علی عباسی اور محمد ریاض گورننگ بورڈ ممبر منتخب ہوئے۔