لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے بجلی کے بلوں میں سے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج منہا کر کے بل کی بقیہ رقم جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نےوفاقی حکومت، ایف بی آر اور لیسکو ودیگر فریقین سےتحریری جواب طلب کرلیا ،عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف محمد صادق و دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی حکومت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) سمیت دیگر فریقین سےتحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے اس حوالے سے تمام درخواستوں کو یکجا کر کے 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنیکا حکم بھی دیا۔