تھائی لینڈ(جنگ نیوز)تھائی لینڈکی آئینی عدالت نےتھائی وزیراعظم پریوتھ چان اوچا کو سرکاری امور کی انجام دہی سے معطل کردیا، کیس پر فیصلہ آنے تک پریوتھ چان اوچا وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابقتھائی لینڈ کی مرکزی اپوزیشن جماعت کی جانب سے وزیراعظم کی 8 سالہ مدت کی حد پر نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آئینی عدالت نے سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو معطل کردیا ہے۔