کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی 6 درخواستوں پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک سپریم کورٹ کا حکم نامہ پیش نہیں کریں گے اس وقت تک ہم کوئی حکم جاری نہیں کرسکتے۔ ہائیکورٹ میں مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی 6 درخواستوں کی سماعت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے درخواستیں مسترد کیں۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کو سپریم کورٹ فیصلے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔