• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی الیکشن کا التواء‘ PTI نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے التواء کے خلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی۔ درخواست اراکین سندھ اسمبلی خرم شیرزمان اور راجہ اظہر نے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں زیادہ بارش نہیں ہورہی‘انتخابات سندھ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کی خواہش پر ملتوی کیے گئے۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی ہے۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات فوری کروانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں چیف الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن، سندھ حکومت فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت اور پچھلی حکومتوں نے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں کوئی کام نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید