نئی دہلی(اے ایف پی، مانیٹرنگ نیوز) بھارت میں حکام نےدرالحکومت نئی دہلی کے قریب 100میٹربلند و بالا 2رہائشی عمارتوں کو سیکنڈز میں مسمار کر دیا جس کو ٹیلی ویژن چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا،عمارتوں کےجنگل بننے والےنوئیڈا میں بدعنوان ڈویلپرز اور حکام کیخلاف کارروائی بینظیر مثال بن گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق دہلی سے متصل اتر پردیش کے جدید شہر نوئیڈا میں 100 میٹر بلند ’ٹوئن ٹاورز‘ کو مسمار کیا جانا بھارت میں بدعنوان ڈویلپرز اور حکام کے خلاف سخت اقدام کی ایک بے نظیر مثال ہے جہاں کنکریٹ کی عمارتیں جنگل کی مانند پھیل رہی ہیں،32منزلوں پر مشتمل ’اپیکس ٹاور‘ اور 29 منزلوں والے ’سیان ٹاور‘ میں تقریباً ایک ہزار اپارٹمنٹس تھے جو 9سال کے قانونی تنازع کے باعث کبھی آباد نہیں ہو سکے تھے،ان دونوں ٹاورز کو بارود کے ذریعے سیکنڈز میں گرا دیا گیا ۔