• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی سیکورٹی پر 266 اہلکار تعینات، ماہانہ 2 کروڑ کے اخراجات

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو لاحق خطرات کا اعتراف، عمران خان کو قانون نافذ کرنے والے 266 اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ،جس پر ماہانہ 2 کروڑ روپے خرچ آتے ہیں، ایف سی ، رینجرز،اسلام آباد پولیس ،کے پی کے پولیس اور گلگت بلتستان پولیس کے علاوہ دو پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے اہلکار بھی سابق وزیر اعظم کی حفاظتی ذمہ داریوں میں شامل ہیں .

یہ بات سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے چیئرمین کمیٹی کے عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے خبر پر از خود نوٹس کے جواب میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتائی .

 آئی جی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں تھریٹ ہے ،چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ قواعد کے مطابق حفاظتی ذمہ داریوں پر مامور ہر شخص کی سکیورٹی کلئیرنس ہونا ضروری ہے۔

اہم خبریں سے مزید