• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ضرورت پوری کرنے کیلئے 13 ہزار ٹن پیاز کے درآمدی سودے ہوگئے

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)حکومت نے بھارت سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی،تاہم ترکی،مصر،چین اور دبئی سے 13 ہزار ٹن پیاز کی درآمد کے سودے ہوگئے.

پیاز کے بڑے درآمد کنندہ وحید احمد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد شروع ہوچکی ہے.

حکومت درآمد پر ٹمام ٹیکس اور ڈیوٹیز ختم کردی ہیں ،درآمد کنندگان نے چین ،مصر ترکی اور دبئی سے 13 ہزار ٹن پیاز کے سودے کرلئے ہیں اور نے پرمٹ بھی جاری کردئیے ہیں

آئندہ 20 روز تک یہ درآمد پیاز پاکستان پہنچ جائے گی اور پھر قیمتیں بھی کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید