نیویارک( نیوز ڈیسک)نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کو غیر قانونی جارحانہ جنگ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں ایک تباہ کن پیش رفت ہیں اور خطے میں ایک نئی جنگ کا دروازہ کھول رہی ہیں۔