• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردئیے، جس کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد12ہزار 200کیوسک اور اخراج 35ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 5ہزار 200کیوسک اور اخراج 5ہزار200کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید