• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خامنہ ای کی شہادت، جامعہ کراچی میں آج تعلیمی سرگرمیاں معطل، امتحانات منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور خواتین وبچوں سمیت200سے زائد افراد کی شہادت پر سوگ میں آج تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران پر حملے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کے احترام اور سوگ میں 2مارچ 2026 کو تمام کلاسز معطل رہیں گی۔2مارچ کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ ان امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید