اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئر مین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام راستے اور شاہراہیں کلیئر کر دی گئی ہیں، اتوار کی رات اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام شاہراہیں کھولی دی گئی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام مظاہرین منتشر ہو گئے،شہر کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔