کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم نے ہنگامی اجلاس میں آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رد عمل فطری ہے،پاکستانی عوام احتجاج پر امن رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے ایران پر بلااشتعال حملے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے، اتوار کوچیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا بہادرآباد میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ پورے خطے کا بیک وقت جنگ کی لپیٹ میں آجانا انتہائیتشویشناک معاملہ ہے،پوری دنیا کے حکمرانوں کو بُردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ اور معاملے کے پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔