کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر ایران سمیت پوری دنیا میں صدمے کا باعث بنی ہے۔ جنگ مسائل کا حل نہیں فریقین کو سفارتی ذرائع اختیار کرنا ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ چیئر مین پیپلز پارٹی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر میں موجود سوگواران کےلئے صبر کی دعا کی اور کہا کہ ایران، اسرائیل اور گلف ممالک کے درمیان کشیدگی کا پھیلاؤ پورے خطے اور عالمی امن کے لئے خطرناک ہے۔