• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کے دوران جاں بحق 7 افراد کی نماز جنازہ ادا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر امریکی قونصل خانہ پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 7افراد کی نماز جنازہ اتوار کو نمائش چورنگی پر ادا کردی گئی۔نماز جنازہ آیت اللہ غلام عباس رئیسی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں مولانا ناظر عباس تقوی نے مصائب حضرت علی اکبر پڑھے۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ، امیر جماعت اسلامی کرچی منعم ظفر ، قاضی احمد نورانی ، نثار احمد قلندری، عقیل موسیٰ سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کراچی ، پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو رہنماؤں نے شرکت کی۔امریکی قونصل خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ پر فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے جنازہ پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر علمائے کرام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا مشن جاری رہے گا۔جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق جاں بحق تین افرادکی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جارہی ہے جبکہ چار افراد کی میتیں تدفین کے لیے گلگت جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید