• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ایئر پورٹس پر 11 غیر ملکی پروازیں 2 دن سے پھنسی ہوئی ہیں

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملے کے بعد فضائی حدود بند ہونے سے مشرق وسطی کی11پروازیں پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر پھنسی ہوئی ہیں۔ ایئرپورٹس ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ایئر عربیہ، قطر ایئر اور فلائی دبئی کے 5طیارے دو روز سے پھنسے ہوئے ہیں۔ ملتان ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی 1سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائی دبئی اور ایئر عربیہ کی دو پروازیں موجود ہیں۔ ایک ایرانی طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر پارک ہے۔

اہم خبریں سے مزید