اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران عمران خان کو جلسے کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہےکہ پھرانسان بنو‘پھر سیاست دان بنو۔اپنے بیان میںبلاول کا کہنا تھاکہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سانحے کا سامنا ہے‘ملک کا ایک تہائی سیلاب کے باعث حصہ زیرآب آچکا ۔ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے جو کل ملکی آبادی کا ساتواں حصہ ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کنسرٹ کر رہے ہیں۔