اسلام آباد(جنگ نیوز)ایف آئی اےنے خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے مبینہ فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم فائز علی کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے عوام سے پیسے بٹورے اور متعدد سرکاری افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکسایا۔