پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی ہے کہ آپ ان کے بارے میں کوئی بات یقین سے نہیں کہہ سکتے۔ یہ دونوں طرف سے ریکارڈ بنا سکتے ہیں اوپر سے بھی اور نیچے سے بھی۔
اتنا ہمارے دشمنوں نے کام کیا ہے ،نصاب کے ذریعے ،میڈیا کے ذریعے اور پتا نہیں کن کن طریقوں سے لیکن وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس قوم کا حتمی رد عمل کب کیا ہو گا ۔۔۔
وہ لڑکےجو انڈین میوزک کے،انگریزی فلموں کے دیوانے ہیں ،جب پاکستان پر مشکل وقت آئے تو وہ آپ کو جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتے نظر آئیں گے۔تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر۔
آ کر دیکھیں نا کیسے چیونٹیوں کی طرح پورے ملک سے نوجوان بچیاں ریلیف کے سامان کی پیکنگ میں بلا معاوضہ مصروف ہیں وہ بھی جو "سنو چندا کی دیوانی" تھی اور وہ بھی جو عاطف اسلم کے گانوں کی شیدائی ہیں ۔۔۔
دشمن حیران ۔۔۔۔یہ کیا چکر ہے ان پر تو کوئی مصیبت لاؤ تو یہ تو اکھٹے ہو کر ہمارے لیے مصیبت کر دیتے ہیں ۔۔۔ لڑکیاں دینی جماعت کی پکار پر کیسے آگئیں یہ آپس میں ناپسندیدگی کا سیاسی رشتہ رکھنے والے نے اتنا فنڈز آنکھیں بند کر کےحکام کے حوالے کر دیا۔
بڑی ہی ناقابل اعتبار قوم ہے ۔۔۔۔۔
پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی ہے۔۔۔
یہ کب پیٹ پر بم باندھ کر دنیا کی سب سے بڑی ٹینکوں کی جنگ کو دشمن کی شکست میں بدل دیں، کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔۔۔
کب ایک استاد اپنے اسٹوڈنٹ کو بچانے کے لیے دریا میں کود جائے ،نہیں پتہ ۔۔
کب کوئی پرنسپل دہشت گردوں کے چنگل سے باہر آنے کے بعد
دوبارہ باقی بچوں کے لیے اندر چلاجائے ،نہیں معلوم ۔۔
بڑی ہی ناقابل اعتبار قوم ہے۔
ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی ہے کہ کب ان کی دینی اور قومی حمیت جاگ جائے یہ نہیں معلوم ۔۔۔یہ واقعی خطرناک قوم ہے۔ (ثریا ملک)