• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کو فرحان سعید کا کردار ’حمزہ‘ کچھ خاص نہیں بھایا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ اُنہیں مشہور ڈرامے ’ہمسفر‘ میں فرحان سعید کا کردار ’مناسب‘ نہیں لگا۔

خوبرو، ڈمپل کوئین کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے مشہور ڈرامے سے متعلق بات کی۔

اس دوران انہوں نے اپنے کردار ’ہالا‘ سے متعلق کہا کہ میں ہالا ہی بن گئی ہوں، مجھے اب کوئی کہتا ہے کہ ہالا بن کر دکھاؤ تو میں سیکنڈز میں ہالا کے کردار میں ڈھل جاتی ہوں۔

انہوں نے اپنے کردار سے متعلق کہا کہ ایک لڑکی پر تشدد پر مبنی ڈرامہ ہونے کے سبب پہلے انہوں نے اس اسکرپٹ کے لیے انکار کرنے کا سوچ لیا تھا مگر پھر اُنہیں معلوم ہوا کہ اُن کے مقابل فرحان سعید ہوں گے اور ڈرامے کے ہدایتکار قاسم علی مرید ہیں۔

انہوں نے پھر فیصلہ کیا کہ یہ عام ڈراموں سے تھوڑا ہٹ کر ہوگا تو کیوں نہ یہ ڈرامہ کر لیا جائے، اسی لیے وہ ہالا کے کردار کے لیے  راضی ہوگئیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ہالا کا کردار ایک کمزور لڑکی کا ضرور ہے مگر فرحان سعید کا کردار ’حمزہ‘ میں بھی کئی خامیاں ہیں۔ 

اُن کا  فرحان کے کردار ’حمزہ‘ کے لیے کہنا تھا کہ رشتہ نبھانے میں کوئی بھی شخص کامل نہیں ہوتا اگر کوئی چیز رشتوں کو کامل اور مضبوط بناتی ہے تو وہ ہے ایک دوسرے پر یقین کرنا اور ایک دوسرے کو خامیوں سمیت اپنانا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید