• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 4 ملزمان موٹر سائیکل لفٹرگرفتار، 5 موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حیدری مارکیٹ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 2 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرکے، اسلحہ،موبائل فون،اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ، زخمی ملزم کی شناخت عبداللہ جان ،ساتھی کی ناخت عبدالحمید ولد بخت میر خان کے نام سے ہوئی ہے ،علاوہ ازیں ڈیفنس پولیس نے خفیہ اطلاع پر قیوم آباد میں واقع گھر پر چھاپہ مارکر ملزم حذیفہ ولد اسدکو 5 مسروقہ موٹر سائیکلوں سمیت گرفتارکر لیا ،پولیس کے مطابق ملزم چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھول کر کباڑیوں کو فروخت کرتا تھا۔ سائٹ اے پولیس نے منگھوپیر روڈ ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں بعد2 ملزمان جان محمد ولد عیدل اور وسیم ولد عبدالغفار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس کانسٹیبل یوسف ٹانگ میں گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا ہے ، ملزمان سے 30 بور پستول، موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید