• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے سابقہ شکست پر فواد چوہدری کا ٹوئٹ پاکستان کی کل کی فتح سے بیک فائر

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا بھارت سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شکسٹ پر کیا گیا سابق ٹوئٹ کل کی فتح کے بعد بیک فائر ہوگیا۔ ایشیا کپ میں 7 روز قبل بھارت کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شکست کے بعد فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاتھاکہ ’’ یہ ٹیم کا قصور نہیں امپورٹڈ حکومت ہی منحوس ہے تاہم اب گزشتہ روز پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں شکست کے بعد مسلم لیگ نے فواد چوہدری کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا اب ٹشو پیپر چاہیے؟
اہم خبریں سے مزید