کوئٹہ ( آن لائن )بلوچستان اسمبلی کے رکن سرداریارمحمد رند نے کہاہے کہ بولان میرا حلقہ انتخاب ہے ‘وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے متعلق اطلاع تک نہیں دی گئی ہے‘وزیراعظم میرے حلقے کادورہ کررہے ہیں مجھے خبر تک نہیں ہے‘بلوچستان حکومت نہیں چاہتی کہ اصل حقائق وزیراعظم کے سامنے لائوں‘کچھی بولان بھاگ میں بھوک وافلاس کی صورتحال گھمبیر ہوگئی ہے،رابطہ سٹرکیں بہہ جانے سے دیہاتوں کا تاحال شہر سے رابطہ منقطع ہے۔گزشتہ روزاپنے ردعمل میں سردار یار محمدرند نے کہاکہ کچھی کے عوام کے ساتھ انصافی ہوئی تو شدید احتجاج کریں گے،کچھی بولان بھاگ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،سیلابی ریلوں نے دیہات کے دیہات کو ملیامیٹ کردیا ہے۔