• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گرافین کی مدد سے برقی کچرے سے سونا نکالنا ممکن

دنیا بھر میں ہر سال کروڑ وں ٹن برقی کچرا (الیکٹرونک ویسٹ )جمع ہوتا ہے، جس میں سونا بھی ہوتاہے، تاہم اب گرافین کی مدد سے ماحول دوست انداز میں سونا اخذ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل یہ کام مشکل اوروقت طلب تھا۔برقی سر کٹ او ر پروسیسر میں سونا عام استعمال ہوتا ہے لیکن اسے نکالنے کا اب تک کوئی مناسب طریقہ سامنے نہیں آیا تھا۔ اس ضمن میں مانچسٹر یونیو رسٹی، سنگہو ایونیورسٹی اور چینی اکادمی برائے سائنس نے مشتر کہ طور پرگرافین سے برقی کوڑے سے سونا نکالنے کا موثر طریقہ دریافت کیا ہے۔

اس میں سب سے پہلے برقی کچرے کو جمع کرکے ایک محلول میں گھلایا جاتا ہے۔ اس کے بعد گرافین آکسائیڈ کی ایک باریک پرت استعمال کی گئی ،جس کے بعد اس کی سطح پر سونا جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صرف ایک گرام گرافین ایک حصے فی ارب سے بھی سونے کی 95 فی صد تعداد کشید کرکے ایک جگہ جمع کرلیتا ہے۔

اس کی اہم بات یہ ہے کہ محلول میں موجود دیگر دھاتوں کو جمع نہیں ہونے دیتا۔ اگر آخر میں گرافین کی پرت جلا دی جائے تو جو کچھ بچتا ہے وہ بھی خالص سونا ہی ہوتا ہے۔ اس طرح سونا کوڑے میں جانے کی بجائے آسانی سے جمع کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ ا لیکٹرو کیمیکل عمل ہے لیکن گرافین کا جادو اس میں بہت کار آمدثابت ہو تا ہے۔ دوسری جانب سونے کی بڑی مقدار کو بازیافت کرکے دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید