• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لزٹرس کے وزیراعظم منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں، چوہدری شکیل

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ ) کنزرویٹو پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد شکیل نے برطانیہ کی نومنتخب وزیر اعظم لز ٹرس کو وزیراعظم منتخب ہونے کا خیر مقدم کیا ہے، انہوں نے کہا یہ ٹوری پارٹی اور عوام کا لز ٹرس پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا لز ٹرس کے وزیراعظم منتخب ہونے سے برطانیہ میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔ چوہدری محمد شکیل نے نومنتخب وزیر اعظم سے امید کی کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق ٹیکسوں میں کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر یں گی، چوہدری محمد شکیل نے نومنتخب وزیر اعظم لز ٹرس سے مطالبہ کیاکہ وہ یوکرین کے مسئلے کے حل کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں اور اس پر سہ فریقی مزاکرات کی راہ ہموار کی جائے، یہ ایک مثبت اقدام ہو گا ۔ چوہدری محمد شکیل نے پاکستان میں متاثرین سیلاب کی امداد کرنے پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
یورپ سے سے مزید