اسلام آباد (خالد مصطفی) ایک نئی تبدیلی کے تحت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے 40؍ کروڑ کے مقابلے میں 16؍ کروڑ 40؍ لاکھ ڈالرز میں ا ی این آئی کے اثاثے ناتجربہ کار کمپنی پرائم انٹرنیشنل آئل اینڈ گیس کمپنی کی جانب سےخریدے جانے پر وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ دلائی ہے جس میں مبینہ طور پر 7؍کروڑ 50؍ لاکھ ڈالرز ٹیکس بچایا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا یہ خط اس وقت سامنے آیا جب پٹرولیم ڈویژن نے اس تبدیلی کی منظوری کے لئے وزیراعظم کو سمری بھیجی تاہم دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعظم جو پٹرولیم ڈویژن کے وزیربھی ہیں انہوں نے سودے میں گڑ بڑ محسوس کرتے ہوئے دو معاملات کی متعلقہ حکام سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اول ای این آئی پر انڈیکس برینٹل کی مد میں کتنی رقم واجب الادا ہے اور دوسرے گزشتہ 5؍سال کے دوران کنٹرول میں تبدیلی کے لئے درخواست کی تفصیلات کیا ہیں۔