• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز کا خلیجی ممالک کے تحائف کی نمائش کا فیصلہ

اسلام آباد (قاسم عباسی) خلیجی ممالک کے حالیہ دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو ملنے والے 350؍ ملین روپے کے تحائف انہوں نے توشہ خانے میں جمع کرا دیے ہیں۔ ان تحائف میں 2؍ گھڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت 270؍ ملین روپے ہے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ یہ تحائف وزیراعظم ہائوس میں عوام کو دکھانے کیلئے مستقل نمائش میں پیش کیے جائیں اور ان کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی غیر ملکی وفود سے ملنے والے زیادہ تر تحفے اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف نے بے مثال انداز سے کوئی تحفہ اپنے پاس نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید