• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیبہ گل کو ایک ماہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رکھا، پرنسپل سیکرٹری سابق وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ ڈیسک) مونس الٰہی کیخلاف کیس کس کے کہنے پر بند کیاگیا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی نے نیب سے تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ کمیٹی نے دہری شہریت کے حامل بیورو کریٹس اور پارلیمنٹ، وزارتوں سمیت تمام اداروں میں ایکسٹینشن پر تعینات افسران کی بھی تفصیلات طلب کر لی۔چیئرمین نیب نے کمیٹی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں 1800نادہندہ افسران کی فہرست الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کو بھیجیں گے۔چیئرمین نیب نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ بی آر ٹی پشاور بس منصوبے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے جسکی رپورٹ 15 ستمبر تک آجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی مالی خورد برد ہوئی تحقیقات کریں گے اور 100 فیصد میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔ نور عالم نے عزم ظاہر کیا کہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔منگل کو نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پی اے سی کے سامنے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پیش ہوگئے۔ نور عالم خان نے اعظم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ طاہر خان کے دفتر بلیو ایریا میں طیبہ گل سے ملے؟بی بی کا الزام تھا کہ انکو پی ایم ہاوس میں ایک ماہ کیلئے رکھا گیا، ہم نے آپکو تین بار سمن کیا لیکن آپ نہیں آئے۔جس پر اعظم خان نے کہا کہ مجھے کل اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے لیٹر ملا تو میں آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں طاہر خان کے دفتر گیا نہ ہی طیبہ گل سے کبھی ملا ہوں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ پی ایم ہائوس میں کوئی ایک ماہ رہے اور اسکا ریکارڈ نہ ہو۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ طیبہ گل کے پاس ہوٹل کی ویڈیو موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید