نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت نےکورونا وائرس کیخلاف ناک کے ذریعے دی جانے والی پہلی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، یہ ویکسین انڈیا ہی میں بنائی گئی ہے جسے ہنگامی طور پر استعمال کیا جاسکے گا، یہ انڈین میں دوائوں کی صنعت کیلئے ایک نئی پیش رفت ہے ۔ یہ ویکسین بھرت بائیوٹیک نے بنائی ہے جس نےگزشتہ نومبر میں ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ انجیکشن کے ذریعے سے لگائے جانے والی ویکسین بھی بنائی تھی ۔ بھارتی میں دوائوں کے ریگولیٹر ادارے نے منگل کے روز اس نئی ویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ ویکسین ابتدائی خوراکوں کیلئے استعمال کی جاسکے گی تاہم بوسٹر کے لئے اس کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔