• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ریلیف پیکیج سے 18 لاکھ صارفین مستفید ہورہے ہیں، کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ اگست کے ترمیم شدہ بل صارفین کی رہائش گاہوں پر توسیع شدہ مقررہ تاریخوں کے ساتھ پہنچائے جارہے ہیںوزیراعظم کی جانب سے ماہ جون کے لیے اعلان کردہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) ریلیف پیکیج سے کراچی اور ملحقہ علاقوں میں کے الیکٹرک (کے ای) سروس ایریا کے 18 لاکھ اہل صارفین مستفید ہورہے ہیںحکومت کی جانب سے ایف سی اے ریلیف پیکیج کا اعلان دو حصوں میں کیا گیا۔ پہلے حصے میں جون میں 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے نان ٹی او یو ( non TOU) رہائشی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا بعد ازاں حکومت پاکستان نے اس ریلیف کو 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین تک بڑھادیا تھا ترجمان نے کہا کہ اگست کے نظرثانی شدہ بل کے - الیکٹرک کے صارفین کو ان کی رہائش گاہوں پر پہنچائے جارہے ہیں وہ تمام اہل صارفین جو اگست کے غیر ترمیم شدہ بل پہلے ہی ادا کر چکے ہیں، انہیں ستمبر کے مہینے میں نظرثانی شدہ بل وصول ہوں گے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے اعلان کے مطابق اہل صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں ہم صارفین کی سہولت کے لیے بل ان کی رہائش گاہوں پر پہنچا رہے ہیں، تاکہ انہیں ہمارے کسٹمرز کیئر سینٹرز آنے کی زحمت نہ ہوصارفین اپنے بلز کے ای واٹس اَیپ سروس، کے ای لائیو اَیپ اور کمپنی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ریلیف پیکیج کی اہلیت کے معیار کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان کے ای نے مزید کہا کہ ماہ جون کے لیے دیا گیا ایف سی اے ریلیف پیکیج صرف غیرٹی او یو(Non Tou ) رہائشی صارفین پر نافذ ہوگا، جن کی بجلی کے استعمال 300 یونٹس کے برابر یا اس سے کم ہے۔ باقی تمام صارفین، جیسے ٹی او یو (TOU ) رہائشی صارفین اور 300 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے غیر ٹی او یو (Non ToU) رہائشی صارفین، تجارتی اور صنعتی صارفین ریلیف کے اہل نہیں ہیں۔ اس لیے ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی کریں تاکہ تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں نافذ ہونے والے سرچارج سے بچا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید