• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور چین نےاپنی کرنسی میں تجارت شروع کردی

ماسکو ؍بیجنگ (نیوز دیسک) روس اور چین نے ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی میں گیس کی تجارت شروع کردی ۔ روسی گیس کمپنی گیس پروم کا کہنا ہے کہ اس نے چین کو گیس کی فراہمی کے لیے امریکی ڈالر کی بجائے یوآن اور روبل میں ادائیگیاں شروع کرنے کے لیے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔گیس کمپنی کے سربراہ نے چینی آئل گروپ کے سربراہ کے ساتھ ایک وڈیو کانفرنس کی، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان بہترین تعلقات کی علامت ہے، جو دوسری کمپنیوں کے لیے بہترین مثال بن جائے گا۔
یورپ سے سے مزید