• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ شاہد رضا نعیمی بڑے عالم دین تھے، پیر عبدالقادر گیلانی

لندن( پ ر)علامہ ڈاکٹر شاہد رضا نعیمی کی وفات پرمرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے بانی و سرپرست اعلیٰ علامہ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ خطیب العصر علامہ محمد شاہد رضا نعیمی مسلک حق اہلسنت کے بے باک نڈر ترجمان، ایک محقق، بالغ نظر عالم دین اور شعلہ نوا خطیب تھے، ان کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی جنرل سیکرٹری جماعت اہلسنت نے کہا کہ علامہ شاہد رضا نعیمی گزشتہ نصف صدی سے برطانیہ میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں شامل تھے، لیسٹر کی تاریخی مسجد اور لندن میں اسلامک کالج ان کی حسین یاد ہیں، اللہ کریم ان کی بخشش و مغفرت فرمائے، ان کے بھائی، خاندان کے تمام افراد، لواحقین، عقیدت مندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔علامہ ڈاکٹر شاہد رضا نعیمی کی وفات پر دارالعلوم قادریہ جیلانیہ لندن اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں تعزیتی اجلاسوں سےعلامہ صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی، علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ پیرزادہ انور حسین کاظمی، صاحبزادہ سید علی امام گیلانی، صاحبزادہ غلام جیلانی الازہری،خلیفہ الحاج امیرداد قادری، علامہ صاحبزادہ سید حیدر شاہ، علامہ صاحبزادہ حسنات احمد شاہ، علامہ ساجد لطیف قادری، علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی الازہری، علامہ محمد ارشد جمیل، علامہ قاری واجد حسین چشتی، علامہ قاضی تجمل حسین، علامہ حافظ عبدالغفور چشتی، علامہ حافظ محمد افضل چشتی، علامہ انعام الحق قادری، خلیفہ الحاج عبدالرحمان نقشبندی، علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، علامہ حافظ نذیر احمد مہروی، صاحبزادہ قاضی ضیاء المصطفیٰ چشتی، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، علامہ حافظ محمد کامران، علامہ قاری محمد اشرف سیالوی، مولانا صاحبزادہ محمد عتیق الرحمان، علامہ صاحبزادہ سید زین العابدین، علامہ حافظ اشتیاق حسین قادری، علامہ حمزہ حسین قادری، علامہ جنید عالم قادری ودیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔
یورپ سے سے مزید