کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک شخص انتقال کر گیا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس دوران شہر میں 113 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔
کراچی میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 2 ہوگئی، دونوں اموات ضلع شرقی میں ہوئی ہیں۔
رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 843 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں 5 افراد ڈینگی سے سندھ کے دیگر اضلاع میں متاثر ہوئے۔
محکمہ صحت نے مزید کہا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 428 ہوگئی۔