• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت صحت کی بخار کی ادویات کی پیداوار بند ہونے کی تردید

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

وزارت صحت نے بخار کی ادویات کی پیداوار بند ہونے کی اطلاعات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ 

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں وسیع پیمانے پر پیراسیٹامول کے مختلف برانڈز کی پروڈکشن جاری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اور ڈریپ صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہیں، مارکیٹ سے پیناڈول کے غائب ہونے کی خبر گمراہ کن ہے۔ 

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ تمام ضروری ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مانیٹرنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں ڈینگی، ملیریا، بخار، اسہال، سر درد اور کھانسی کی دوائیں باآسانی دستیاب ہیں۔

صحت سے مزید