• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، فخر امام

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر سیاستدان سید فخر امام نے کہا ہے کہ قائد اعظم 20 ویں صدی کےعظیم قائدین میں شامل ہیں ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کی ضرورت ہے۔ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیر اہتمام بانی پاکستان کے 74 ویں یوم وفات پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فخر امام نے کہا کہ قائداعظم کے فرمودات اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ صدرنظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، ڈائریکٹر ملتان کالج ڈاکٹر مرید حسین ملک، سابق چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، سنئیر نائب صدر تحریک انصاف ضلع ملتان ابرار حسین، ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی مظفر گڑھ میڈم طاہرہ رفیق اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید