• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی انتظامات سینٹری ورکرز میں اعزازیہ تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) عید الاضحیٰ پر مثالی صفائی انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے ضلع ملتان کے تمام سینٹری ورکرز میں فی کس 10 ہزار روپے اعزازیہ تقسیم کیا، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت رضا ہال ملتان میں تقریب تقسیم اعزازیہ کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سی ای او عبدالرزاق ڈوگر ، ٹکٹ ہولڈرز ملک عبد الغفار ڈوگر، شیخ طارق رشید، جاوید اختر انصاری ،کوآرڈینیٹر عمر فاروق بھٹی ،سید بابر شاہ،ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق سمیت سینٹری ورکرز نے شرکت کی، تقریب میں سینٹری ورکرز کو 10 ہزار روپے فی کس اعزایہ کے چیک تقسیم کئے گئے۔
ملتان سے مزید