• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کے سرائیکی صوبے کیلئے تحریک چلانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ظہور دھریجہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سرائیکی صوبے کیلئے تحریک چلانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، (ن) لیگ سمیت تمام جماعتوں کو ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کا یہ بیان خوش آئند ہے کہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل ختم، اب میں وسیب کی شناخت کے مطابق صوبے کیلئے تحریک چلانے جا رہا ہوں۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ شناخت کا معاملہ اہمیت کا حامل ہے، ظہور دھریجہ نے مزید کہا کہ اب پیپلز پارٹی کو اپنی تنظیم کا نام جنوبی پنجاب کی بجائے سرائیکستان رکھنا چاہئے۔
ملتان سے مزید