• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے دو غیر ملکی باشندوں کو تحویل میں لے لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والے دو غیر ملکی باشندوں کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز QR-616دوحا سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے نے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے دو باشندے چیکینئر اور مکو کو تحویل میں لے لیا، ایف آئی اے دو نوں غیر ملکی باشندوں کو اے این ایف کے انسپکٹر محمد عباس کے حوالے کیا جو غیر ملکی باشندوں کو سکیننگ کیلئے نشتر ہسپتال لے گیا جہاں سے واپس ایئر پورٹ لائونج میں پہنچادیا گیا، ایف آئی اے کے مطابق غیر ملکی باشندوں کو واپس نجی ایئر لائن سے روانہ کیا جارہا جن کو ایئر پورٹ پر لائونج میں بٹھادیا گیا۔
ملتان سے مزید