• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری طور پر بونس نہ دیا گیا تو ورکرز محرم میں رات کی شفٹوں میں کام نہیں کریں گے، سی بی اے یونین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی بی اے یونین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ملتان کے جنرل سیکرٹری ملک حماد ڈوگر نے خبردار کیا ہے کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہےاور مجالس و جلوسوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جن کی صفائی اور عملہ تعیناتی کے لیے رات کے اوقات میں خصوصی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ادارے نے اب ایپ کے تحت ورکرز کا باقاعدہ ڈیوٹی ٹائم مقرر کر رکھا ہے، لہٰذا اگر انہیں فوری طور پر بونس نہ دیا گیا تو ورکرز محرم الحرام میں رات کی شفٹوں میں کام نہیں کریں گے اور صرف مقررہ ڈیوٹی ٹائم میں ہی فرائض انجام دیں گے۔
ملتان سے مزید