• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ریکنلسیلی ایشن کی زیر صدارت مپیکو کے واجب الادابلز سے متعلق اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ریکنسیلی ایشن پنجاب طارق نذیرکے دفتر میں میپکو کے صوبائی محکموں، اداروں کے ذمہ واجب الادا بلز اور رننگ واجبات کی وصولی بارےاجلاس منعقد ہوا جس میں میپکو کے افسران اور مختلف صوبائی محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی،میپکو کی جانب سے ڈائریکٹر کمرشل اسد حماد نے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ واسا سمیت صوبائی محکموں کے ذمہ12ارب 17کروڑروپے واجبات ہیں،مالی سال 2024-25ء کے اختتام تک تمام واجبات کی ادائیگیاں درکار ہیں،ڈائریکٹر ریکنسیلی ایشن نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے ذمہ واجبات کی ادائیگی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور امید ہے کہ تمام نادہندہ اداروں کے زیر التوابجلی کے بلز30جون 2025ء تک ادا کریں گے۔
ملتان سے مزید