• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)قتل،ڈکیتی،سرقہ بالجبر اورسرقہ وہیکلز کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرنا ک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی۔ ٹیم CCDملتان بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم نزدپل لنگڑیال موجودتھے کہ روندہ سڑک شیرشاہ کی جانب سے موٹرسائیکل کی لائٹ آتی ہوئی دکھائی دی،رکنے کا اشارہ کرنے پرموٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی،جس پر پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت سرکاری گاڑی کی اوٹ لے کراکا دکاجوابی ہوائی فائر کیے اور ملزمان کو باآواز بلند ہتھیار پھینک گرفتاری دینے کا کہا مگرہر سہہ کس ملزمان نے الٹے قدموں بے ترتیب ہوکرایک دوسرے کے آگے پیچھے چلتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ جاری رکھی ۔فائرنگ بندہونے پر ٹارچ لائٹ کی روشنی میں محتاط انداز سے آگے بڑھتے ہوئے تلاش ملزمان کی گئی جوقریب فصل آم باغ سڑک کنارے ایک کس ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گراپڑا پایاگیا جس کو سنبھالا تو مذکورہ نے دریافت پر اپنانام و پتہ محمدشاہد ولد بشیراحمد قوم کھوکھرسکنہ بستی کھوکھراں ملتان بتلایا جس کے دائیں ہاتھ کے قریب پڑا ہوا پسٹل 30بورمعہ 9روند بھی برآمد ہوا۔
ملتان سے مزید