• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ایران ، اسرائیل جنگ میں کودناپوری دنیا کیلئے باعث تشویش ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان(سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ باوجود ساری دنیا کے منع کرنے کے امریکہ ایران اسرائیل جنگ میں کود پڑا اور ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے،صدر ٹرمپ نے دو ہفتے تک جنگ کی صورتحال دیکھنے کا کہہ کر اپنی بات سے انحراف کیا ہے،جو کہ تمام دنیا کے لیے باعث تشویش ہے، ایران اب اکیلا نہیں ہےبلکہ ایرانی عوام کے ساتھ کئی مضبوط ممالک بھی اس کا ساتھ دینے کو تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 148 چناب پل پر فری میڈیکل کیمپ کے دوران خواتین سے بات کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید