ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان علما کونسل ملتان ڈویژن کے صدر ملک عبدالمالک آصف ملتانی نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت عثمان غنیؓ مسلمانوں کے خلیفہ سوم، داماد رسولؐ، جامع القرآن اور عشرہ ٔمبشرہ میں سے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان علما کونسل ڈویژن ملتان کے زیر اہتمام جامع مسجد بہار مدینہ میں یوم شہادت سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے جنرل سیکرٹری پاکستان علماکونسل ڈویژن ملتان پیر قاری محمد ابوبکر نقشبندی، علامہ شبیر الحق قاسمی، مفتی عبدالقادرقادری، قاری محمد طیب قاسمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔