• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی شجاع آباد میں اوباشوں کا یونیورسٹی جانے والی طالبات پر تشدد

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی شجاع آباد میں اوباشوں کا طالبات پر تشدد، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس کو یونیورسٹی کی طالبہ (ث) نے اطلاع دی کہ وہ دیگر طالبات کے ساتھ یونیورسٹی جارہی تھی کہ راستے میں اوباشوں اسد ،کامران اور کاشف نے انہیں اسلحہ کے زور پر روکا اور پسٹل کے بٹ مارے جس سے وہ زخمی ہوگئیں،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی، مذکورہ واقعے کے بعد طالبات اور ان کے والدین میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
ملتان سے مزید