• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، محکمہ پولیس وہاڑی میں خوردبرد کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی

ملتان ( سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت ملتان کے ڈیوٹی جج جلیل احمد نے پولیس ڈیپارٹمنٹ وہاڑی میں ایک ارب پانچ کروڑ 30 لاکھ روپے کے خورد برد کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی ،بطور ڈیوٹی جج وہ کیس کی کاروائی کو جاری نہیں رکھ سکتے،یادرہے کہ اس کیس میں انسپیکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی ،سابق سی پی او ملتان شاکر داوڑ،سابق ڈی پی او وہاڑی شارق کمال صدیقی اور ایس پی قدیر انور پہلے ہی بری ہوچکے ہیں اور ان کی بریت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے اور ان کے خلاف کریمینل اپیل دائر کردی ہے جس کی سماعت 23 اپریل کو متوقع ہے۔
ملتان سے مزید