• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی کوٹہ سے معاونت کیجائے، اخبارفروش یونین کی وزیراعظم سے اپیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) اخبارفروش یونین ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرملک اے ڈی بھیں نے کہا ہے کہ سرکاری اخبارات کی بندیش کو فوری طور پر کھولا جائے۔ ہم اپنے قائد سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ٹکا خان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے وزیرخزانہ مفتاح اسمعیل سے ملاقات کرکے اخبار فروش برداری کے مسائل سے آگاہ کیا۔شیخ صلاح الدین نے کہا کہ سرکاری اخبار کی بندش ،اتنے زیادہ بجلی کی بل،پٹرول مہنگا اور کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں دن بدن اضافہ سے اخبار فروشوں کے بچے تعلیم سے محروم اور گھر کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں جس سے اخبار فروش ڈپریشن کا شکار ہونے لگے ہیں ہماری مخیر حضرات سے اپیل ہیں کہ اخبار فروشوں سے اخبار خرید کر اخبار فروش اور اخباری صنعت کو بحران سے بچایا جائے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں سے ادھرسیلاب زدگان پریشان ہیں ،اور یہاں اخبار فروش روزی روٹی سے پریشان ہے ،وزیراعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ،ڈپٹی کمشنر ملتان سے اپیل ہے کہ اخبار فروشوں کے لیے خصوصی کوٹہ سے معاونت کی جائے ،اجلاس میں جنرل سیکرٹری اخبار فروش رانا اقبال نون ،سرپرست اعلی ملک محمد اجمل ،معاون خصوصی سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن شیخ صلاح الدین ،ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا ،ممبر فیڈریشن ملک حاجی شہزاد ،گروپ لیڈر ملک ریاض بھٹی ،سابق صدر ملک نواز اتیرا ،سابق جنرل سیکرٹری رانا حسن بخش نون ،سابق جنرل سیکرٹری ملک احمد مختار نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید