• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان شہر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان شہر میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اچار ،پروڈکشن یونٹ، ڈیری پروڈکٹس مینوفیکچرنگ ، سپائسز اور میرج ہالز کی انسپکشن کی، خلاف ورزی پر ڈیری اور سپائسز یونٹ مالکان کیخلاف مقدمات درج،جب کہ 70 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بستی علی والا اسلام نگر چوک شہباز، معصوم شاہ روڈ شاہ رکن عالم اور عزیز ہوٹل کے قریب فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا۔ نہ صرف دیسی گھی کا سیمپل فیل ہونے پر ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا بلکہ غیر معیاری مصالحہ جات کی تیاری پر سپائسز یونٹ مالکان کیخلاف بھی ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔گندے ماحول میں کیمیکل ڈرمز میں تیل کی سٹوریج پر اچار یونٹ کو 40 ہزار جرمانہ عائد جبکہ صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر میرج ہال کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک خوراک فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔
ملتان سے مزید